دل میں دبی پڑی دل میں دبی پڑی یادیں
کیا انہیں نکالنے کا بھی کوئی طریقہ ہے
زخم تو بھر چکے ہیں مگر نشان باقی ہیں
ترکیب ایسی کوئی بتائیے
ان سے بھی مل جائے چھٹکارا
وقت، مجھے سکھائیے
کیسے دِل کو سکون ملتا ہے
کیسے تو دُکھ کو دُور کرتا ہے
اور کس کس طریقے سے
تو دل کے زخم بھرتا ہے
وقت مجھے بتائیے
وہ طریقہ جو مجھے نہیں معلوم
وقت، مجھے سکھائیے
دل پہ ہے اب تک, ان کا قبضہ نا جائز
اور دیتےبھی نہیں کرایہ
وقت مجھے بتائیے
کوئی طریقہ جو مجھے نہیں معلوم
وقت، مجھے سکھائیے
بس تو ہی امیدکا اک سہارا ہے
یہ سوال ہیں جو میرے دل کے پاس رہتے ہیں
بار بار تجھ سے سرگوشیوں میں کہتے ہیں
وقت، مجھے سکھائیے
کیسے دِل کو سکون ملتا ہے؟
کیسے دِل کو سکون ملتا ہے؟